Games

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

ویب ڈیسک ; پاکستان کی صف اول کی خاتون کوہ پیماؤں میں سے ایک نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا ہے۔

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے آج صبح 6 بجے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کر لی، جس کی بلندی 8,586 میٹر ہے۔

بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع کنچن جونگا دنیا کی تیسری اور بھارت کی بلند ترین چوٹی ہے، کنچن جونگا کے ساتھ نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کر لیں، انہوں نے 8,586 میٹر بلند کینچن جنگا چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون ہیں، ان کی نظریں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے پر مرکوز ہیں۔

اس حوالے سے نائلہ کیانی نے کہا کہ کنچن جونگا سر کرنا میرا ذاتی کارنامہ نہیں، خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں، یہ تمام پاکستانی خواتین کےلیے ایک پیغام ہے۔

اس سے قبل نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!