کرکٹ

پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز: سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز: سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے وزارتِ داخلہ نے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے لیے وزارتِ داخلہ سے باضابطہ درخواست کی تھی،

جس پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے سبب سیکیورٹی فورسز کو خصوصی طور پر سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹی کے فرائض سونپے جائیں گے۔

پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی، جبکہ سول آرمڈ فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تعینات کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچے گی، جس کے لیے سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سیریز پرامن اور کامیاب طریقے سے مکمل ہو سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!