دیگر سپورٹس

اردن میں ایشیائی جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 کا شاندار آغاز پاکستان کا متاثر کن آغاز

اردن میں ایشیائی جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 کا شاندار آغاز پاکستان کا متاثر کن آغاز

کراچی: ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 کا آغاز عمان میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں ایشیا بھر سے اعلیٰ سطحی اسپورٹس شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

پرنس حسین بن ناصر مرزا، صدر اردن جوجٹسو فیڈریشن، اور فہد علی الشامسی، جنرل سیکرٹری جوجٹسو ایشین یونین (JJAU)، نے شہزادی آیah بنت فیصل اور بریگیڈیئر جنرل انور الطراونہ کی جوجٹسو کے فروغ میں گرانقدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد، ٹیم پاکستان نے چیمپئن شپ کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئیر کیٹیگری میں دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے:

ڈیوو مینز: محمد علی راشد اور محمد یوسف علی ڈیوو ویمن: اسرا وسیم اور کائنات عارف

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن (PJJF) کے چیرمین خلیل احمد خان نے کھلاڑیوں کی نظم و ضبط، مہارت اور عالمی سطح پر شاندار نمائندگی پر انہیں سراہا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر ایک روزہ اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طارق علی جنرل سیکرٹری ساؤتھ ایشین ریجنل جوجٹسو ایسوسی ایشن اور پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی اور ریجن اور پاکستان کی نمائندگی کی۔

یہ چیمپئن شپ 26 مئی تک جاری رہے گی، جس میں ایشیا کے ٹاپ جوجٹسو ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں اور یہ ریجن کی سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتی ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!