دیگر سپورٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 راولپنڈی ڈسٹرکٹ کا ٹر ائلزشیڈول جاری

ٹر ائلز میں ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کبڈی کے لئے عمر کی کو ئی حد نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025راولپنڈی ڈسٹرکٹ کا ٹر ائلزشیڈول جاری

ٹر ائلز میں ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کبڈی کے لئے عمر کی کو ئی حد نہیں ہے۔

راولپنڈی(نوازگوھر) وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025راولپنڈی ڈسٹرکٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مر یم نواز کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ سمر گیمز 2025کے سلسلہ میں راولپنڈی ڈسٹر کٹ میں ٹر ائلز کاشیڈول جاری کر دیا ۔

ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس تو حید عباسی کے مطابق 25اور 26مئی کو دن 02:00بجے بیڈ منٹن بوائز اینڈ گرلز کے ٹر ائل شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کر کٹ اسٹیڈیم روڈمیں ہو نگے۔

ہاکی بوائزاینڈ گر لز کے ٹرائلز 29اور 30مئی کودن 03:00بجے شہناز شیخ ہا کی اسٹیڈیم میں منعقد ہو نگے۔27 مئی کو کبڈی کے ٹرائلز بیول کبڈی گر اونڈ تحصیل گو جر خان میں شام چار بجے منعقد ہو نگے۔

والی بال کے ٹرائلز 28مئی کو دن تین بجے دارلاقم سکول مر ید چوک تحصیل کلر سیداں میں منعقدہ ہو نگے۔ ٹرائلز میں ڈیپا رٹمنٹل کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو نگی کبڈی کے لئے عمر کی کو ئی حد نہیں ہے

کبڈی کی ٹیم میں تین ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ جبکہ با قی کھیلوں میں صرف 21 سال سے کم عمر بوائز اینڈ گرلز حصہ لے سکتے ہیں

ٹر ائلز کے موقع پر اصل شناختی کارڈ یا ا یف آر سی بمعہ دو عدد پاسپورٹ سائز بلیو بیک گراونڈ والی پکچرز ساتھ لازمی لا نا ہو گا۔ واضع رہے کہ ان ٹر ائلز میں صرف راولپنڈی ڈسٹر کٹ کامستقل پتہ رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے سکیں گئے۔

ان ٹرائلز کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کا چناؤ مکمل ہو جائے گا اور اس کے بعد یکم جون سے پانچ جون تک انٹر ڈسٹرکٹ راولپنڈی ڈویژن کے مقابلے راولپنڈی میں منعقد ہوں گے اور جیتنے والی ٹیمیں عید کے بعد پنجاب کے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!