خیبرپختوا لیکروس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باجوڑ میں تربیتی پروگرام کا انعقاد
خیبرپختوا لیکروس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باجوڑ میں تربیتی پروگرام کا انعقاد
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدر سید سالار جہان کی ہدایت پر لیکروس کھیل کے فروغ کیلئے پورے صوبہ میں گراس روٹ لیول پر ورکشاپ کرائی جا رہی ہے اور انھیں لیکروس کی سٹکس مفت تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ اس کھیل کو بڑھایا جا سکے،
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے اشتراک سے مہران علی سیکریٹری باجوڑ لیکروس ایسوسی نے اس ورکشاپ کا انتظام کیا جس میں 30 کھلاڑیوں کو تربیت اور مختلف ٹریننگ ڈرلز سکھائی گئی،
لیکروس اولمپک کھیل ہونے کے ساتھ کینیڈا کا قومی کھیل ہے جس کی 300سال سے زیادہ کی تاریخ ہے اور یہ امریکی علاقوں میں کھیلے جانے والا مقبول کھیل ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ راہد گل ملاگوری،
تحسین اللہ اور سپورٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے کافی لوگ بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو لیکروس کے بارے میں؛طیفور زرین سیکریٹری خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن نے لیکچر دیا اور بال اٹھانے،
شوٹ، پاس، ٹیکل، فیس آف، فاو ¿لز اور مختلف ٹریننگ ڈرلز سکھائی گئی اور اس کھیل کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ تربیتی پروگرام میں کل 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پروگرام کے آخر میں خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں میں لیکروس کے سامان، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
پروگرام کے آخر میں سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں میں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں تمام کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو اور لیکروس جیسے ابھرتے کھیل کو باجوڑ میں عام کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔