مسٹر بیسٹ دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بن گئے
مسٹر بیسٹ دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بن گئے
(ویب ڈیسک ) جمی ڈونلڈسن، جو "MrBeast” کے نام سے مشہور ہیں، 27 سال کی عمر میں ایک ارب ڈالر کی دولت حاصل کرکے دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے ہیں ۔
مسٹر بیسٹ (MrBeast) کے یوٹیوب چینلز پر 396 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں بڑے چیلنجز، نقد انعامات اور دل کو چھو لینے والے خیرات کے کام شامل ہیں۔ مسٹر بیسٹ مبینہ طور پر ہر ماہ تقریبا$ 50 ملین ڈالر کماتے ہیں ۔
سلیبریٹی نیٹ ورتھ (CelebrityNetWorth) کے مطابق، صرف 27 سال کی عمر میں، امریکی یوٹیوبر اور کاروباری شخصیت کی مجموعی مالیت $1 بلین تک پہنچ گئی ہے۔
رواں سال کے شروع میں دی ڈائری آف سی ای او پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے، اس نے اپنے ارب پتی ہونے کی تصدیق کی، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، "میرے اصل بینک اکاؤنٹ میں، میرے پاس دس لاکھ ڈالرسے کم ہیں۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ صرف اپنے ذاتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی رقم ادا کرتے ہیں اور باقی کو اپنے کاروبار میں لگا کر رکھتے ہیں ۔
کاروباری منصوبے:
مسٹر بیسٹ(MrBeast) نے یوٹیوب کے علاوہ مختلف کاروباری منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
Feastables چاکلیٹ اور اسنیکس کی کمپنی، جس نے 2024 میں 215 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔
MrBeast Burger ورچوئل ریستوران چین، جس نے 2022 تک 150 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔
خیرات اور فلاحی کام:
مسٹر بیسٹ (MrBeast ) نے 2020 میں "Beast Philanthropy” کے نام سے ایک یوٹیوب چینل شروع کیا، جس کے ذریعے وہ دنیا بھر میں خیرات کے کام کرتے ہیں۔ ان کے منصوبوں میں 10,000 ترکیوں کی تقسیم، 20,000 جوتوں کی فراہمی، 100 کنوؤں کی تعمیر اور 1,000 نابینا افراد کی بینائی کی بحالی شامل ہیں۔
خیا ل رہے کہ 2023میں ٹائم میگزین نے انہیں دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل کیا۔ 2024 میں فوربز نے انہیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب کریئیٹر قرار دیا۔