PSL2025

ہم اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے، ان شاء اللہ اگلے سیزن میں بھرپور واپسی کریں گے: شاداب خان

ہم اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے، ان شاء اللہ اگلے سیزن میں بھرپور واپسی کریں گے: شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم ان شاء اللہ اگلے سیزن میں بھرپور واپسی کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میں کھیلے گئے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ یہاں پر ہم پانچ میچز ہارے ہیں، ٹیم اہم مواقع پر قابو پانے میں ناکام رہی، تاہم ہم ان پہلوؤں کا بغور جائزہ لیں گے، ان سے سیکھیں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ لاہور کا وینیو اور لاہور قلندرز کی ٹیم ہم پر بھاری رہی، الیکس ہیلز کی عدم دستیابی کے باعث محمد شہزاد کو اوپننگ کی ذمہ داری سونپی گئی تاہم بدقسمتی سے آج یہ فیصلہ کامیاب ثابت نہ ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں کچھ اہم شعبوں میں ناکام رہی، کمبی نیشن اچھا بن گیا تھا لیکن ہم نے غلطیاں کیں، آخری دو میچز میں اس طرح نہیں کھیلے جیسا ہمیں کھیلنا چاہیے تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ جب 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوں تو مسئلہ ہو جاتا ہے، اصل فرق مہارت اور مؤثر انداز میں پلان پر عمل کرنے کا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس ہمارے لیے حوصلہ افزا رہی، لاہور قلندرز کے کوشال پریرا کے خلاف ہم پلان کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد نعیم اور کوسل پریرا کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 202 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.1 اوورز میں صرف 107 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!