اتھلیٹکس

اولمپیئن ارشد ندیم کو سال 2024 کا بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کا اعزاز مل گیا

اولمپیئن ارشد ندیم کو بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کا اعزاز مل گیا

سئیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا نے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔
سیول: اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اعزاز ہے کہ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو سال 2024 کا ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا

جبکہ ارشد ندیم کو کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سال 2024 کا ”ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ“ قرار دے دیا،

یہ اعلان جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سالانہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔اجلاس کے دوران ارشد ندیم کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ارشد ندیم نے گزشتہ برس جیولن تھرو میں نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اولمپکس تاریخ کی سب سے بڑی تھرو بھی کی، س نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!