دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹ بال کا آج عالمی دن
دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹ بال کا آج عالمی دن
لاہور : (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹ بال کا آج دنیا بھر میں عالمی دن ۔جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد فٹ بال کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی، اتحاد اور مثبت سماجی تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔
فٹ بال مختلف قوموں، ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے، اس کھیل نے دنیا بھر میں نہ صرف تفریح فراہم کی ہے بلکہ معاشرتی رکاوٹیں ختم کر کے امن اور بھائی چارے کا پیغام بھی عام کیا ہے۔
عالمی دن کے موقع پر مختلف ممالک میں فٹ بال میچز، تقریبات، ورکشاپس اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کھیل کے ذریعے نوجوانوں میں مثبت سوچ، صحت مندانہ طرزِ زندگی اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔