دیگر سپورٹس

چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز ؛ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن بوائز اینڈ گرلزکے ٹرائل مکمل

چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز ؛ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن بوائز اینڈ گرلزکے ٹرائل مکمل کر لئے گئے

راولپنڈی،(نوازگوھر) شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025کے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن بوائز اینڈ گرلزکے ٹرائل مکمل کر لئے گئے۔

ٹرائلز میں 42بوائز اور 27گرلزنے حصہ لیا۔جن میں سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے لئے مقابلے جیتنے والے پانچ بوائز اور پانچ گرلز کو منتخب کر لیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025کے ٹرائل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کی نگرانی میں منعقد ہوئے ٹرائلز کے مقابلوں کے مہمان خصوصی رجسٹرار ہائی کورٹ عبدالحفیظ تھے

جبکہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بیڈ مینٹن کے نیشنل پلئیرز مطاہر سہیل،خالد جنجوعہ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے محمد ساجد، عتیق الرحمن، اکمل امین اور دیگر مہمان شریک تھے۔

نہایت دلچسپ اور سخت مقابلوں کے بعد راولپنڈی دسٹرکٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ بوائز کی ٹیم کے لئے محمد ابراہیم، عبدالرفع،،عبدالمعیز،عبدالاحد،طلحہ ستی نے ٹیم کے لئے کوالیفائی کیا

جبکہ لڑکیوں کی ٹیم میں عائلہ ملک،عائشہ ملک،وردا رئیس،عنبر ابرار شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس شمس توحید عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے کھیلتا پنجاب پروگرام کی بدولت نوجوان کھلاڑی کھیلوں کے میدانوں کی جانب راغب ہوئے

یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کے لئے آج شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد ٹرائلز کے لئے موجود ہے اور بہت عمدہ کھیل اور مقابلے ہو رہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ پنجاب میں وکٹری سٹینڈ پر براجمان ہو گا۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!