دیگر سپورٹس

چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز ڈسڑکٹ خانیوال میں ٹرائلز کا آغاز

 

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز ڈسڑکٹ خانیوال میں ٹرائلز کا آغاز

چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں خانیوال ضلع میں بیڈمنٹن، کبڈی اور ہاکی کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا دن جوش و خروش سے مکمل ہوا۔

یہ ٹرائلز ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال تحصیل اسپورٹس آفیسر اور سلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد کیے گئے، جن میں ضلع بھر سے آئے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

بیڈمنٹن، کبڈی اور ہاکی میں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ضلعی ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے، جو چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز میں خانیوال کی نمائندگی کریں گے۔

ان ٹرائلز کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ضلعی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بہترین انتظامی کوششوں کو شرکاء اور والدین نے سراہا وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025میں ضلع خانیوال کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جاری ہے

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کے سلسلہ میں آج صبح نو بجے خانیوال اسٹیڈیم میں والی بال بوائز جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم میانچنوں میں شام پانچ بجے کبڈی بوائز کے ٹرائلز منعقد ہونگے

مزید ٹرائلز کا شیڈول:  26 مئی 2025 کو درج ذیل ٹرائلز منعقد ہوں گے:  والی بال (مرد): صبح 9 بجے، خانیوال اسٹیڈیم کبڈی (مرد): شام 5 بجے، کرکٹ گراؤنڈ، میاں چنوں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!