World

سینئر صحافی لطیف بلوچ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اکرام الدین

صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی حکومت کی اہم زمہ داری ہے۔ چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

سینئر صحافی لطیف بلوچ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اکرام الدین

صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی حکومت کی اہم زمہ داری ہے۔ چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشک میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے صحافی کو اس کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا، قتل کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ بلوچستان کے سینئر صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی کا قتل المناک واقعہ ہے،صحافیوں کے تحفظ کی فراہمی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے صحافیوں کے قتل عام میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے

جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ سینئر صحافی لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور صحافیوں کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!