فٹ بال

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

لاہور: فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی، دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جب کہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!