کرکٹ

محمد وسیم انجرڈ ، عباس آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عباس آفریدی کو انجرڈ محمد وسیم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل محمد وسیم انجرڈ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ پی ایس ایل 10 کا فائنل بھی نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

محمد وسیم کو پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی تھی تاہم وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل ہی ان فٹ ہوگئے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد وسیم پی ایس ایل کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔

محمد وسیم کی جگہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے عباس آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے.

عباس آفریدی پی ایس ایل میں شاہین آفریدی کی 19 وکٹوں کے بعد سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس کے علاوہ ابرار احمد، حسن علی، فہیم اشرف اور حارث رؤف نے بھی ٹورنامنٹ میں 17، 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!