وزیراعلی پنجاب سمر گیمز میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم ہونگی ؛ اعجاز کھوکھر
وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم ہونگی ؛ اعجاز کھوکھر
وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا مرحلہ میں ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں تحصیل ملتان صدر کی کبڈی ٹیم کے لیے ٹرائلز منعقد کیے گئے
مہمان خصوصی اعجاز کھوکھر کواڈینٹیر سپورٹس ملتان ڈسڑکٹ تھے ان کے ہمراہ عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف ٹی ایس اوملتان صدر نورخان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی شاہد گل ڈویژنل کوچ ترس محی الدین صدر کبڈی ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن بشیر احمد تھے
اعجاز کھوکھر نے کہاکہ حکومت پنجاب نوجوانوں کے لیے ترقی کے بہترین مواقع پیداکرہی ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا ویژن ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے
تو ہی ملک ترقی کرے گا اسی لیے صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر کی سربراہی میں سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب ان کے ویژن کے مطابق سمر گیمز کا انعقاد کررہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے
بعد ازاں ملتان صدر کی ٹیم کی سلیکشن کے لیے جیوری نے کھلاڑیوں کی کھیل کی مہارت اور ان کے داو پیچ دیکھے حتمی ٹیم کا اعلان تیس مئی کو تمام ٹرائلز کے اختتام پر کیا جائے گا