کرکٹ

پاکستان بڑی متوازن ٹیم، ہرانا چیلنج ہوگا: لٹن داس

پاکستان بڑی متوازن ٹیم، ہرانا چیلنج ہوگا: لٹن داس

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان بڑی متوازن ٹیم ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی، نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔

بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے، ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، بطور کپتان کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے بھی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کروں، پی ایس ایل سے کنڈیشز اور پچز کا تھوڑا بہت آئیڈیا ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!