PSL2025

الحمد للہ تین بار چیمپئن! شاہین آفریدی کا سوشل میڈیا پر پیغام

الحمد للہ تین بار چیمپئن! شاہین آفریدی کا سوشل میڈیا پر پیغام

پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی

پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور سٹاف ممبر پر فخر ہے ۔

انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی، لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے ،

یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے اور ہمارے پیارے وطن کے نام ہے ۔ پاکستان زندہ باد!،قبل ازیں ٹائٹل جیتنے کے اگلی صبح شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ،

جس میں شاہین کو لیپ ٹاپ کے ساتھ بیٹھے ہاتھ سے 3 کا اشارہ کرتے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

دوسری جانب شاہین کے پاس پی ایس ایل کی تینوں ٹرافیاں اور کیپ موجود ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں شاہین نے مداحوں کو گڈ مارننگ وش کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!