کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو فائنل ; ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کے درمیان آج سے کھیلا جائے گا

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو فائنل ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کے درمیان کل سے کھیلا جائے گا۔

لاہور 28 مئی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا چار روزہ فائنل ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیموں کے درمیان جمعرات سے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔

اس فائنل کے ساتھ ہی پاکستان کا ڈومیسٹک سیزن 25-2024 بھی اختتام کو پہنچے گا۔

فاتح ٹیم پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اہل ہوگی۔رنرز اپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

سیمی فائنلز میں ساحر ایسوسی ایٹس نے جے ڈی ڈبلیو کے خلاف اور ایم آئی ٹی سلیوشنز نے ونگ 999 اسپورٹس کے خلاف پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اس سے قبل کوارٹرفائنل میں بھی ساحر ایسوسی ایٹس نے غنی انسٹی ٹیوٹ کو پہلی اننگز کی برتری پر ہرایا تھا اور ایم آئی ٹی سلیوشنز نے بھی پہلی اننگز کی برتری پر کنگزمین کو شکست دی تھی۔

انفرادی کارکردگی میں ساحر ایسوسی ایٹس کے وکٹ کیپر بیٹر عاصم علی ناصر 735 رنز کے ساتھ ائرفورس کے عتیق الرحمن کے741 رنز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔عاصم نے 23 کیچز/ اسٹمپڈ بھی کیے ہیں۔

بولنگ میں ساحر ایسوسی ایٹس کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز محمد بلاول اور شاہد علی نے بالترتیب 31 اور 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ایم آئی ٹی سلیوشنز کے محمد افضل 491 اور حسنین ندیم483 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ہیں جبک بولنگ میں شہاب خان کی23 اور رضاء اللہ کی21 وکٹیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!