دیگر سپورٹس

گورنمنٹ سٹی گرلز کالج پشاور کی انٹر کالجز سپورٹس میں شاندار کارکردگی

گورنمنٹ سٹی گرلز کالج پشاور کی انٹر کالجز سپورٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاورکے کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر کھیلوں کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر کالجز سپورٹس مقابلوں کے کبڈی ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈمیڈل اپنے نام کرلی

جبکہ بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں سٹی گرلز کالج گلبہار نے براؤنز میڈل حاصل کئے

شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں کھیلے گئے انٹر کالجز سپورٹس کے متعدد مقابلوں منعقد ہوئے کبڈی کے فائنل کیلیے گورنمنٹ سٹی گرلز کالج اور شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے کوالیفائی کرلیا

جس میں سٹی گرلز کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور گولڈ میڈل حاصل کرلی فائنل میں سٹی گرلز کالج نے شیہد بیظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کو 39-27 پوائنٹس سے ہرایا

ایونٹ میں بہترین کارکردگی پر کالج کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر نےکالج کی سپورٹس انچارج نجمہ ناز قاضی سمیت کوچ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!