پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے رسجا کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے رسجا کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن، راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نو منتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
پی جے اے کے صدر جناب قمر یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصل ساہی کا بلا مقابلہ صدر اور عارف خان کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونا،
صحافتی برادری کا ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نئی قیادت رسجا کو مزید فعال، مؤثر اور متحد پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب ہو گی۔
ہم دیگر تمام منتخب عہدیداران—شفیق راجہ (سینئر نائب صدر)، نوید کھوکھر (نائب صدر)، حسنین لیاقت (فنانس سیکریٹری)، امبرین علی (نائب صدر خواتین)،
احسن عباس اور عائشہ شعیب (جوائنٹ سیکریٹریز)، ایاز اکبر یوسفزئی (چیئرمین)، محسن اعجاز (چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی)، اور احمر نجیب ستی (سیکریٹری اطلاعات)—کو بھی کامیابی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن پرامید ہے کہ رسجا کی نئی کابینہ صحافت کے اعلیٰ اصولوں کے فروغ، نوجوان صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت اور عملی اقدامات کرے گی۔