کرکٹ

انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک کو پاکستان کی مہمان نوازی نے گرویدہ بنا لیا

انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک کو پاکستان کی مہمان نوازی نے گرویدہ بنا لیا

انگلینڈ کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر الیسٹر کک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر میں پاکستان میں نہ کھیلنا ہمیشہ ایک کمی رہے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران الیسٹر کک کمنٹری پینل کا حصہ تھے اور انہوں اکثر گراؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا جب کہ ان کی پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے پی ایس ایل کے دوران پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا مہمان نوازی بہت ہی شاندار تھی ہر کوئی دوستانہ ماحول میں ملا، کرکٹ کا معیار بھی بہت ہی اچھا رہا میں یہاں واپس آنا چاہوں گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!