اتھلیٹکس

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : پاکستان نے 52 سال بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا

ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے 52 سال بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا

سیئول: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی۔

ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی، چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے اپنے نام کیا تھا۔

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 52 سال بعد گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!