دیگر سپورٹس

بنگلہ دیشی اسپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری

بنگلہ دیشی اسپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری

پریس کلب آمد پر معزز مہمانوں کا جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے استقبال کیا

لاہور( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر) پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی 20 کرکٹ سیریز کی کوریج کیلۓ بنگلہ دیش سے آۓ ہوۓ اسپورٹس جرنلسٹس نے جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ کی دعوت پر پریس کلب کا دورہ کیا۔

عمران شیخ نے معزز مہمانوں کا کلب آمد پر استقبال کیا اس موقع پر پریس کلب ہاسپلٹی کمیٹی کے ممبر محمد بابر،پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر بھی موجود تھے۔

معزز مہمانوں کو لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے خوش آمدید کہا اور بتایا کہ چند روز قبل بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن محمد اقبال حسین نے بھی لاہور پریس کلب کا دورہ کیا تھا

جس میں انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مابین عوامی رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے ہماری اس تجویز سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مابین صحافتی ثقافتی اور کھیلوں کے وفود کا تبادلہ کیا جاۓ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔ معزز مہمانوں نے تاریخی لاہور پریس کلب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا

اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے صحافیوں کے مابین تعلقات کو مزید بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ ملاقات کے موقع پر نائب صدر لاہور پریس کلب صائمہ نواز،ممبر گورننگ باڈی بدر سعید بھی موجود تھے۔

بعد ازاں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!