کبڈی

حکومت پنجاب نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کررہی ہے ؛ زوہیب شفیع

حکومت پنجاب نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کررہی ہے ؛ زوہیب شفیع

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025کے سلسلے میں کبڈی کے اوپن ٹرائلز کا انعقادفلڈ لائٹ اسٹیڈیم جہانیاں میں کیا گیاجس میں نوجوان پہلوانوں کی بھرپور تعدادنے شرکت پہلوانوں نے اپنی صلاحیتوں اور جسمانی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔

سمر گیمز پنجاب 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبہ بھر کی تحصیلوں میں کھیلوں کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تحصیل جہانیاں میں کبڈی کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا

جہاں نوجوان پہلوانوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔جہانیاں اسٹیڈیم میں ہونے والے ان ٹرائلز میں درجنوں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کی نگرانی تحصیل سپورٹس آفیسر صائمہ سعید نے کی،

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع ٹرائلز میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تحصیل سپورٹس آفیسر میاں چنوں ماجد گجر اور تحصیل سپورٹس آفیسر خانیوال عامر رمضان سدھو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع نے بات چیت کرتے ہوئے

کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی محترمہ مریم نواز کی سربراہی میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کررہی ہے سمر گیمزبھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو صوبائی سطح پر سمر گیمز میں نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔

شائقین نے کبڈی کے دلچسپ مقابلوں سے خوب لطف اٹھایا، جبکہ پہلوانوں نے اس سطح پر ٹرائلز کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!