دیگر سپورٹس

قائداعظم گیمز میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 8 کروڑ 12 لاکھ روپے بچا لیے

قائداعظم گیمز میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے 8 کروڑ 12 لاکھ روپے کی بچت کر لی۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کے انعقاد کے لئے 31 کروڑ 17 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔جن میں سے 21 کروڑ 87 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

یہ بچت مکمل طور پر شفاف خریداری کے عمل کی بدولت ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کی تاریخ میں پہلی بار تمام ٹینڈرز پیپرا اور پی ایس بی کی ویب سائٹس پر اپلوڈ کیے گئے۔

تمام عمل ای پاکستان پروکیورمنٹ پورٹل کے ذریعے مکمل طور پر الیکٹرانک انداز میں کیا گیا۔ اس سخت ضابطے کے نتیجے میں بڈز کھلیں ، یہ عمل مکمل منصفانہ اور شکایات سے پاک رہا۔

ترجمان پی ایس بی کا کہنا تھا کہ پی ایس بی نے صوبائی اسپورٹس بورڈز اور محکموں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 19 لاکھ روپے فراہم کیے۔

ان میں پنجاب کو 56 لاکھ 60 ہزار روپے، سندھ کو 87 لاکھ 70 ہزار، خیبرپختونخوا کو 50 لاکھ 20 ہزار اور بلوچستان کو 79 لاکھ 20 ہزاردیے گئے۔جبکہ گلگت بلتستان کو 73 لاکھ، آزاد کشمیر کو 37 لاکھ، اسلام آباد کو 35 لاکھ روپے دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں ایونٹ کے انعقاد کے لیے 16 کروڑ 5 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ان اخراجات میں2725 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے قیام، طعام، مقامی اور بین الاضلاعی سفر، لاجسٹکس اور نقد انعامات شامل تھے۔

1 کروڑ 63 لاکھ روپے کی رقم مختلف کھیلوں کے آلات اور اسپورٹس گئیر کی خریداری پر خرچ کی گئی۔

جو چھ روزہ مقابلوں کے لیے ضروری تھیں۔  ان کا کہنا تھا کہ 26 فیصد بجٹ بچانے کا سہرا شفاف ای-ٹینڈرنگ اور سخت مالی نظم و ضبط کو جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!