پاکستانی عوام کی حمایت مجھے ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے، ارشد ندیم
پاکستانی عوام کی حمایت مجھے ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے، ارشد ندیم
ایتھلیٹ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی حمایت مجھے ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سب سے پہلے اللہ رب العزت کی ہے۔ اور اس کی مہربانی اس کی مرضی نے مجھے جیتنے کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل کے بغیر یہ فتح ممکن نہ تھی۔ میرے کوچز، میری ٹیم، میری فیملی اور ہر پاکستانی جس نے میرے لیے دعا کی، یہ جیت آپ کی ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حمایت مجھے ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگائی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔
قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔