اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن تحلیل ، تمام عہدیدار فارغ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن تحلیل کر دی ، تمام عہدیدار فارغ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں،
پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اُٹھایا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے،
صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداران کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام فارغ کیے گئے
منتخب عہدیداران فوری طور پر اپنے دفاتر سے دستبردار ہو جائیں اور کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا حالیہ انتخاب بھی کالعدم قرار دیا گیا
ہے اور بورڈ اب از سر نو شفاف انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کو متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن میں انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کے الزامات شامل تھے۔