صحت مند معاشرے کےلیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے :کریم بخش
صحت مند معاشرے کےلیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے: کریم بخش
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر منعقد ہونے والی سمر گیمز 2025کے سلسلہ میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سپورٹس جمنیزیم میں انٹر ڈسڑکٹ بیڈمنٹن چیمپین شپ بوائز اینڈ گرلز منعقد ہوئی
جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش تھے جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف ہوا اس چیمپین شپ میں ملتان ڈویژن کے چاروں ڈسڑکٹ سے بیڈمنٹن کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان سپورٹس بورڈ لاہور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمال الدین ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم ڈی ایس او وہاڑی عاصم بھٹی ڈی ایس او لودہراں ساجد محمود و تحصیل سپورٹس افسران نے خصوصی شرکت کی مہمان خصوصی کریم بخش نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیں
جن کے میدان آباد رہتے ہیں پاکستان قدرتی طور پر ہر میدان میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے حکومت پنجاب نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اسی لیے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ آسان قرضہ سکالر شپ جیسے پروگرام بنائے ہیں
تاکہ وہ آنے والے وقت میں پاکستان کی خوشحالی کا باعث بنیں سمر گیمز 2025نوجوان بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کی نئی راہ کا تعین کرینگی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو شاندار انتظامات پر مبارکباد دیتا ہوں
اور اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتا ہوں عطاالرحمن ؐان نے معزز مہمان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آغاز سے ہی کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے
جس کے لیے ہم کوشاں ہیں دریں اثناء چاروں ڈسڑکٹ کے مابین کھیلے گئے میچز کے بعد بوائز اینڈ گرلز میں ملتان ڈسڑکٹ نے پہلی پوزیشن جبکہ ڈسڑکٹ خانیوال نے دوسری پوزیشن حاصل کی جن کو ٹرافیاں دی گئیں اور میڈلز پہنائے گئے