ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے وفد کی ملاقات
ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے وفد کی ملاقات
وفد کی قیادت صدر فیڈریشن واجد علی چوہدری کررہے تھے
اسلام آباد ; ملاقات میں بیڈمنٹن کے جونیئر و سینئر ٹورنامنٹس یکساں مواقعوں پر تبادلہ خیال . یاسر پیرزادہ نے کہا کہ بیڈمنٹن میں دیگر کھیلوں کی طرح بھرپور پوٹینشل موجود ہے، انہوں نے کہا کہ اس کھیل کو فروغ دیکر نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے،
بیڈمنٹن کی رینکنگ میں بہتری کے لیے شفاف ٹرائلز،لکھلاڑیوں کویکساں مواقع فراہم کیے جائیں،
پی ایس بی نے "ای-پورٹل” کا اجراء کر دیا ہے، ای پورٹل پر اب پی ایس بی کی تمام سہولیات آن لائن دستیاب ہیں،
بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے لیے این او سی کا عمل آن لائن مکمل ہو سکے گا، انہوں مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے این او سی کے اجرا کا عمل مزید آسان اور شفاف بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں،
وفد میں پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل راجہ اظہر اور خزانچی پرویز حبیب بٹ بھی شامل