عاطف رانا کا پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ یو ایس ایمبیسی کا دورہ
لاہور قلندرز کے آنر عاطف رانا کاپی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ یو ایس ایمبیسی کا دورہ
اسلام آباد، 5 جون 2025: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حالیہ فتح کی خوشی میں جاری ٹرافی ٹور کے سلسلے میں لاہور قلندرز کے آنر عاطف رانا نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور یو ایس ایمبیسی کی کرکٹ ٹیم ، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن کے لیے ایک یادگار تحفہ تھی۔
نیٹلی بیکر نے اس سیزن کے دوران لاہور قلندرز کے دو میچز جن میں سنسنی خیز فائنل بھی شامل ہے براہِ راست دیکھے اور ٹیم کی توانائی، جذبے اور جیت کی تعریف کی۔
چارج ڈی افئیرزنیٹلی بیکر کا کہنا تھا، لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا۔ میں قذافی اسٹیڈیم میں موجود بھرپورکراوڈ اور اس کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔
ایک امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی ہوں، لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے۔ اب جب کہ دونوں کھیل اولمپکس کا حصہ ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی روابط کو مزید فروغ دیں گے۔
میں لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے پرتپاک استقبال پر شکرگزار ہوں۔”
لاہور قلندرز کے آنر عاطف رانا نے کرکٹ کے لیے امریکی سفارتخانے کی دلچسپی کو سراہا اور چارج ڈی افئیرز نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے کہا، "یہ میرے لیے خوشی کا باعث ہے کہ کرکٹ یو ایس ایمبیسی میں دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے، اور امریکی دوستوں کی اس کھیل کے لیے محبت قابلِ تعریف ہے۔
ہم خاص طور پر نیٹلی بیکر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے میچز دیکھے۔ وہ ہمیشہ کے لیے قلندرز فیملی کا حصہ ہیں جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ‘جو ایک بار قلندر بنے، وہ ہمیشہ کے لیے قلندر ہوتا ہے۔'”
لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک بن چکی ہے، جو گزشتہ چار سالوں میں تین بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ ٹیم کو مسلسل دو سال 2022 اور 2023 چیمپئن بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔