ہاکی

وزیراعلی پنجاب سمر گیمز ; انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی مقابلہ اٹک کی ٹیم نے جیت لیا

وزیراعلی پنجاب سمر گیمز ; انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی مقابلہ اٹک کی ٹیم نے جیت لیا

راولپنڈی۔ شہناز شیخ اولمپین ہاکی سٹیڈیم میں وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی مقابلہ اٹک کی ٹیم نے جیت لیا

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ٹی ایم رنر اپ رہی مہمان خصوصی ایم پی اے رفعت عباسی کی جیتنے والی ٹیم اور ایونٹ میں شامل ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کو مبارکباد۔

راولپنڈی کے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں گرلز ہاکی ٹیم ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے فائنل میں اٹک کی ٹیم نے راولپنڈی کی ٹیم کو پلنٹی سٹوکس پر چار کے مقابلے میں پانچ گول سکور سے شکست دے کر انٹر ڈویژن پنجاب کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب رفت عباسی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کی خواتین خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس کو ہر میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں

وہ چاہتی ہیں کہ پنجاب کی خواتین ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کریں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کھیل کے میدان میں بھی پنجاب کے لڑکیوں کے لیے پنک گیم کا انعقاد کیا

یہ کامیاب ترین گیمز کالج یونیورسٹی کی لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں لانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوئیں اج یہی وجہ ہے کہ ہر گیم میں لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ بہتر پرفارمنس دے رہی ہیں

وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اج کھیل کے میدان میں لڑکیوں نے اپنا نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور ان کے ان اقدامات کی وجہ سے ہی اج شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں ہماری لڑکیوں کے درمیان ہاکی کےشاندار مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔

انہوں نے ڈویژنل سپورٹس افیسر چودری وحید احمد کی زیر نگرانی ہاکی میچز کے انتظامات کو سراہا ۔مہمان خصوصی ایم پی اے رفت عباسی نے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی مقابلہ جیتنے والی اٹک کی ٹیم کو ونر ٹرافی اور راولپنڈی کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!