World

پاکستانیوں کے لیے جرمنی جانا آسان، مگر کیسے؟

پاکستانیوں کے لیے جرمنی جانا آسان، مگر کیسے؟

اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ شینگن ویزا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے سب سے آسان ملک جرمنی ثابت ہو رہا ہے۔

یورپ جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانیوں کے لیے جرمنی وہ شینگن ملک ہے جو سنہ 2024 میں ویزا کی منظوری کے لحاظ سے سب سے آسان اور سازگار مقام کے طور پر ابھرا ہے۔

شینگن ویزا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے گزشتہ سال 78,362 ویزا درخواستیں جمع کروائیں جو کہ سنہ 2023 کے مقابلے میں 9.61 فیصد کم ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اب بھی سب سے زیادہ شینگن ویزا درخواستوں کے لیے عالمی سطح پر 28ویں نمبر پر ہے۔

جرمنی سب سے پسندیدہ ملک تھا جہاں پاکستانی باشندوں کی جانب سے 20،570 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس کی منظوری کی شرح بھی سب سے زیادہ یعنی 68.31 فیصد تھی

جو اسے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے سب سے کامیاب منزل بناتی ہے۔ اس طرح جرمنی نے سال 2024 میں پاکستانیوں کے لیے 14،051 ویزوں کی منظوری دی۔

مجموعی طور پر پاکستانی باشندوں کو مختلف ممالک میں 38,892 شینگن ویزا دیئے گئے۔ سب سے کم درخواستیں یعنی صرف 215 سویڈن کے لیے جمع کرائی گئیں۔

حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ سنہ 2024 میں پاکستانی درخواست دہندگان کے مسترد ہونے کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!