ڈائی ہوماسانگا ناکاموراسیزن ٹو: پاکستان کے مبین اسلم شرکت کریں گے
ماسٹر سینسی مبین اسلم اوپن ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے،350سے زائد فائٹرزکی انٹری
ڈائی ہوماسانگا ناکاموراسیزن ٹو: پاکستان کے مبین اسلم شرکت کریں گے
ماسٹر سینسی مبین اسلم اوپن ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے،350سے زائد فائٹرزکی انٹری
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) انڈونیشیا میں شیڈول ڈائی ہوماسانگا ناکاموراسیزن ٹو میں شرکت کے لئے پاکستان کے ماسٹرسینسی محمد مبین اسلم (فورتھ ڈان)دس جون کو انڈونیشیا روانہ ہونگے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ میزبان انڈونیشیا،جاپان سمیت 20سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ماسٹر سینسی محمد مبین اسلم نے انڈونیشیا میں گزشتہ سال منعقدہ پہلی کنگز کپ ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی
جس میں انہوں نے400فائٹرز میں برانز میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایران،نیپال،ازبکستان،جاپان،تھائی لینڈاور دیگر ممالک میں بھی منعقدہ انٹر نیشنل ایونٹس میں شرکت کی
اور پاکستان کا نام روشن کیا،ان تمام ممالک میں انہوں نے عمری انٹر نیشنل کیوکیشن کراٹے آرگنائزیشن کی جانب سے شرکت کی تھی۔
کے پی ٹی سے تعلق رکھنے والے ماسٹر سینسی محمد مبین اسلم فورتھ ڈان کا کہنا تھا کہ 18جون سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے میری تیاری مکمل ہے اور میں کمیتے کی اوپن ویٹ کیٹیگری میں شرکت کر رہاہوں،
جس میں 20سے زائد ممالک کے 350سے زائد فائٹرز کی انٹری کنفرم ہو چکی ہے،اس کے علاوہ کیوکشن کراٹے سے متعلق ایک سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا،
انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے جن افراد نے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی ا ن میں ٹیم منیجر شہزاد علی شیزی،عمر آغابلیک بیلٹ فرسٹ ڈان،عبدالرحمان کاکڑبراؤن بیلٹ اورثنا اللہ وردک سیکنڈ ڈان بلیک بیلٹ شامل ہیں۔
فنڈز کی عدم دستیابی اور محدود مالی وسائل کے سبب میں بھی ڈائی ہوماسانگا ناکاموراایگی کی کیوکشن کراٹے سیزن ٹو میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کررہاہوں تاہم مشکل حالات کے باوجود بہت پرامید ہوں کہ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاؤں گا اور سبز ہلالی پرچم بلندکروں گا۔