دیگر سپورٹس

راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا

راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا

راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئ ریکارڈ کی تعداد 150ہو گئ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مزید 3 عالمی ریکارڈ منظور کرلیے

راشد نسیم نہ صرف انفرادی طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں راشد نسیم پاکستاں میں سب سے زیادہ انفرادی طور پر 126 عالمی ریکارڈ بنا چکے

جبکہ راشد نسیم کے 18 شاگرد عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں بیٹا۔بیٹی۔اہلیہ اور والد بھی پاکستان کو عالمی اعزاز دلواچکے

تفصیلات کے مطابق پہلے ریکارڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ پر کہنی سے 48 کولڈ ڈرنک کین پھاڑنے جبکہ پہلے یہ ریکارڈ 45 کین کا تھا دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ۔ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 200 کے مقابلے میں 207 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے اور انڈے کو ٹوٹنے نہیں دیا

تیسرے ریکارڈ میں 40 کے مقابلے میں 44 مضبوط ماربل ٹائیل کو ۔سر کی ٹکر سے توڑنے کے ریکارڈ پاکستان کے نام کیا
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ایمیل جاری کر دی اور سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیے

راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے جبکہ انگلینڈ ۔چایئنہ۔اٹلی۔ایران۔مصر۔جرمنی ۔سربیا۔سویٹزرلینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکے

راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو اب تک پاکستان کے لیے انٹرنیشنل شوز میں نمیئندگی کر چکے ہیں جس میں اٹلی ۔جرمنی ۔رومانیہ ۔چاینہ ۔کوریا۔سنگاپور۔اسپین شامل ہے  راشد نسیم کے 18 شاگرد عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!