کرکٹ

انٹر ڈسڑکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ; ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان

انٹر ڈسڑکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ; ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام شروع ہونے والی انٹر ڈسڑکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریجن کے سلسلہ میں ملتان ڈسڑکٹ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا.

محمد ارسلان خان صدر ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور امجد رزاق بھٹہ سیکرٹری نے محمد منظور لطیفی کو ٹیم کا منیجر جبکہ راو عرفان کو کپتان نامزد کیا

عامر سجاد ٹیم کے کوچ ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں مزمل ابتسام حافظ محمد کامران سلمان علی شعیب معاذ بن اکبر فصیع رفیع نعمان شاہ ابراہیم عباس وسیم رسول اللٰلہ نواز عبدالرافع گیلانی محمد اکرم محمد زاہد علی فاروق وکٹ کیپر

جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں محمد اویس مدثر وزیر عبداللٰلہ فرخ عالمزیب خان اور شہباز اسامہ شامل ہیں ٹیم اپنا پہلا تین روزہ میچ آج قائداعظم کرکٹ اسٹیڈیم ساہیوال میں ساہیوال ڈسڑکٹ کے خلاف کھیلے گی

دریں اثنا صدر ارسلان خان سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ فنانس سیکرٹری جاوید اقبال نائب صدر محمد ارشاد سونی نے ملتان ٹیم کو نیک تمناوں کے ساتھ ساہیوال کے لیے رخصت کیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!