کرکٹ

بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے

بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے

پاکستانی سابق کپتان بابر اعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے ، قومی بلے باز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے

اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے، بابراعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔

سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہونے پر بابراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں، ورلڈکلاس بیٹر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں،

آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔ دوسری جانب سڈنی سکسرز کے جنرل منیجر ریچل ہائینز نے اپنے بیان میں کہا کہ بابراعظم کو سکسرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں،

باصلاحیت اورانتہائی تجربہ کار بابراعظم ہماری ٹیم کے لیے نہایت قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور ثابت شدہ لیڈر ہیں، پرامید ہیں کہ فینز بابرکو سکسرز کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!