کرکٹ

بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ؛ 25 رکنی اسکواڈ منتخب

بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ؛ 25 رکنی اسکواڈ منتخب

ویب ڈیسک ; بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ابتدائی اسکواڈ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل ہے، تاہم محمد رضوان اور سابق کپتان بابراعظم کو فی الحال اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم اسکواڈ میں شمولیت نہ ہونے پر خاصے پریشان ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے دو روز قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے گھر ہونے والی ایک دعوت میں بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم کھلاڑیوں کی مصروفیات اور اہل خانہ کی موجودگی کے باعث وہ گفتگو نہ ہو سکی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!