ٹٰینس

بوائز انڈر 12 میں معاذ، ایان اور ابراہیم کی بی او پی جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

بوائز انڈر 12 میں معاذ، ایان اور ابراہیم کی بی او پی جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

لاہور: جناح باغ لاہور کے پنجاب ٹینس اکیڈمی میں جاری بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2025 کے دوسرے روز بوائز انڈر 12 کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کر لی،

جہاں اُبھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز میں یک طرفہ مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

انڈر 12 کیٹیگری میں محمد معاذ نے عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانیال افضل ملک کو 4-0، 4-2 سے شکست دی۔ محمد ایان اگلے راؤنڈ میں اس وقت پہنچے جب محمد اذان عمران انجری کے باعث 4-0 پر میچ سے دستبردار ہو گئے۔

ایم۔ابراہیم حسین گل نے ایم۔ممنون باری کو 4-0، 4-0 سے با آسانی ہرا کر اپنی برتری ثابت کی، جبکہ ابراہیم طلحہ نے اشتر عالم خان کو 4-1، 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بوائز انڈر 14 ڈویژن میں بھی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس جاری رہی۔ محمد معاذ نے ایک اور فتح حاصل کرتے ہوئے احمد فرید یور کو 4-0، 4-2 سے مات دی۔ اوحدِ مصطفیٰ نے زید منصور کو 4-1، 4-1 سے ہرا دیا، جبکہ محمد جنید نے محمد ارش عمران کو 4-0، 4-1 سے شکست دی۔

عبدالرحمن نے عمر زمان کو 4-0، 4-0 سے ہرایا اور زید زمان نے بھی محمد سمیع کو اسی اسکور سے زیر کیا۔ آخری انڈر 14 میچ میں ایم۔ابراہیم حسین گل نے علیان علی کو 4-2، 4-1 سے شکست دے کر دن کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

جونیئرز کی سب سے بڑی کیٹیگری بوائز انڈر 18 میں ٹورنامنٹ فیورٹ کھلاڑیوں نے عمدگی سے اپنے میچز جیت لیے۔ ابوبکر طلحہ نے فیضان حیدر کو 6-0، 6-0 سے باآسانی ہرا دیا۔ اسد زمان نے عالی حسین کو 6-0، 6-2 سے مات دی۔

ایک سخت مقابلے میں عمر جواد نے عبدالرحمن کو 6-1، 7-5 سے ہرایا، جبکہ محمد یحییٰ نے اوحدِ مصطفیٰ کے خلاف 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔

گرلز انڈر 12 میں بھی یک طرفہ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ آئمن ریحان نے عنایہ خان کو ایک بھی گیم نہ لینے دیا اور میچ 4-0، 4-0 سے جیت لیا۔ اسی طرح شاہنور عمر نے ایمل طارق کو بھی 4-0، 4-0 سے باآسانی شکست دے کر اپنی مہارت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!