دیگر سپورٹس

خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہری پور میں لیکروس اکیڈمی کا افتتاح

خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہری پور میں لیکروس اکیڈمی کا افتتاح

خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن نے ہزارہ ڈویڑن لیکروس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پیس کالج ہری پور میں لیکروس کلینک اور لیکروس اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

یہ اقدام صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن سید سالار جہان کے زیرِ نگرانی گراس روٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت لیا گیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں لیکروس کو فروغ دینا ہے، جس کے لیے مفت لیکروس اسٹکس اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

لیکروس اکیڈمی کا افتتاح پرنسپل پیس کالج ہری پور خالد جدون اور ڈائریکٹر اسپورٹس محترمہ دانش خان نے مشترکہ طور پر کیا۔ تربیتی سیشن کی نگرانی سیکرٹری ہزارہ ڈویڑن لیکروس ایسوسی ایشن محترمہ مقدس طارق،

بین الاقوامی لیکروس کھلاڑی محترمہ مومنہ طارق، محترمہ گل پری اور انجینئر طیفور زرین نے کی۔ پچاس سے زائد خواتین ایتھلیٹس نے لیکروس کی بنیادی مہارتوں، تکنیک اور کھیل کے اصولوں کی تربیت حاصل کی۔

اختتام پر پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر طیفور زرین کی نے شرکائ میں اسناد، لیکروس اسٹکس، سووینئرز اور انعامات تقسیم کیے۔

خالد جدون نے پیس ایجوکیشنل سسٹمز میں کھیلوں اور لیکروس کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اور رواں ماہ کے آخر میں لیکروس چیمپئن شپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!