روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ویمن اسکواش کلینک کا انعقاد
روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ویمن اسکواش کلینک کا انعقاد
روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ویمن اسکواش کلینک کا نعقاد ہوا، احمر عباس فیملی کی معاونت سے منعقدہ تربیتی کلینک کا مقصد قومی اسکواش میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینا اور اسکواش کمیونٹی میں ان کی موجودگی کو مضبوط بنانا تھا.
اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کوچ نوید عالم نےاس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کلینک اسکواش میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل کرنے اور انہیں کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا ایک بہترین موقع تھا،
احمر عباس فیملی کی طرح ایسی کاوشوں کی معاونت ضروری ہے تاکہ خواتین کے کیمپ، کلینک، ورکشاپس کے انعقاد کا تسلسل جاری رہے.
روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کے اسسٹنٹ منیجر محمد افضل نے کہا کہ ہم اسکواش میں خواتین کو مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جلد ہی ویمن اسکواش میں نیا ٹیلینٹ سامنے آئے گا.
معروف اسپورٹس اینکر آصف خان نے کہا کہ جہانگیر خان جیسے چیمپئنز پیدا کرنے کی کے لیے سخت جہدوجہد اور محنت کرنا ہوگی، سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ زبیر نذیرخان نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کے مستقبل کو سپورٹ اور محفوظ بنانے کے لیے اس طرح کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،
قبل ازیں کوچ نوید عالم نے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات کھلاڑیوں کو اسکواش کی آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی، کلینک کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں،
کلینک میں قومی ویمن کھلاڑیوں اور اسپورٹس ٹیچرز بھی شریک ہوئیں۔