کرکٹ

نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن نے کرس گیل کا سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے 19 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے یہ اعزاز امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ کے دوران حاصل کیا۔

ان سے قبل سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا انہوں نے ایک اننگ میں 18 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف انیس چھکے لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔ فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کے 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!