فٹ بال

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کا پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کا پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ نے فٹبال ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ ہیڈ آف لیگل پی ایف ایف علی اکرم اور ڈائریکٹر ایچ آر عزیز ملک نے ان کا استقبال کیا۔

دورہ کے دوران یاسر پیرزادہ نے حال ہی میں پی ایف ایف کے انتخابات مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کی قیادت میں ملک میں فٹبال کی بحالی اور ترقی کے لیے جاری کوششوں میں فیڈریشن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر لاہور کے پنجاب سٹیڈیم کی مجوزہ تزئین و آرائش اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ڈی جی پی ایس بی نے پی ایف ایف کے بنیادی ڈھانچے،

مینز اور ویمنز فٹبال کی ترقی کے لیے پی ایف ایف کے روڈ میپ کی حمایت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!