دیگر سپورٹس

سمر گیمز پنجاب ،سہولتوں کا فقدان،پلیئرز و کوچز بول اٹھے

سمر گیمز پنجاب ،سہولتوں کا فقدان،پلیئرز و کوچز بول اٹھے

اسلام آباد ; چیف منسٹر سمر گیمز پنجاب 2025ء میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور کوچز نے سہولتوں کے فقدان کے باعث شکایتوں کے انبار لگادئیے۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کھلاڑی اور کوچز ایک ہی ہال میں رہنے پر مجبور ہیں، کھلاڑی اور کوچز مناسب رہائشی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔

کھلاڑیوں اور کوچز کے مطابق ہال یا ہاسٹل میں رہنا کوئی مسئلہ نہیں، ایک ہال میں ایک ڈویژ ن کے کھلاڑیوں کو رکھنا مناسب نہیں، پہلے کھلاڑیوں کی تعداد کم تھی رات گئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا سب ایک جگہ رہیں گے ۔

کوچز نے سہولتوں کے فقدان پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے ، ایسے میں کھلاڑی کھیل پر کیا فوکس کریں گے ، ہال میں کھلاڑیوں کی تعداد کو کم رکھیں، بھیڑ بکریاں تو نہ بنائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!