کرکٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، جنوبی افریقہ کو تاریخی فتح کیلئے 69 رنز درکار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، جنوبی افریقہ کو تاریخی فتح کیلئے 69 رنز درکار

ویب ڈیسک ; آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جیتنے کے لئے جنوبی افریقہ کو 69 رنز درکارجبکہ آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اس طرح آسٹریلیا نے 281 رنز کی برتری حاصل کی اور جنوبی افریقہ کو فائنل جیتنے کے لئے 282 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی گونج اٹھے

ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے اختتام تک دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے۔

ساؤتھ افریقہ کو جیتنے کے لئے اب صرف 69 رنز کی ضرورت ہے، دوسری اننگز میں ریان رکلٹن 6 اور وائن مولڈر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔

ایڈن مارکرم 102 جبکہ کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور دونوں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے، بظاہر افریقہ تاریخی فتح کے قریب پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!