آسٹریلوی کرکٹرز چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے’، جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام
آسٹریلوی کرکٹرز چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے’، جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام
ویب ڈیسک ; ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے دن آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو “چوکرز” کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے، تاہم جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران میدان میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا 1998 چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اب27 سال بعد آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔