کرکٹ

ثنا میر ہی پاکستان کا اصل چہر ہ ہے جس نے قومی پرچم بلند کیا ; آمنہ بتول

ثنا میر ہی پاکستان کا اصل چہر ہ ہے جس نے قومی پرچم بلند کیا ; آمنہ بتول

اسلام آباد;  آئی سی سی ہال آف فیم میں اپنا لوہا منوانے کے بعد پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر ثنامیر اسلام آباد پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔۔۔

ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ثناء میر کو خوش آمدید کہا ۔پارلیمانی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کرن ڈار اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن آمنہ بتول بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ثنا میر نے بڑا اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔

جب خواتین کو موقع ملتا ہے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کرن ڈار اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن آمنہ بتول نے کہا کہ ثنا میر ہی پاکستان کا اصل چہر ہ ہے جس نے قومی پرچم بلند کیا ۔

لندن میں آئی سی سی ہال آف فیم کی تقریب میں ثنأ میر کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونیوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!