دیگر سپورٹس

وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز میں ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی

وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز میں ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں جاری وزیر اعلی سمر گیمز 2025انٹر ڈویژن میں ملتان ڈویژن کے ہاکی گرلز اینڈ بوائز بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز والی بال اور کبڈی کے کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی قیادت میں حصہ لے رہا ہے

عطاالرحمن خان کے مطابق انٹرڈویژن لیول پر منعقد ہونے والی ان گیمز میں ابتک ملتان ڈویژن کی مختلف ٹیموں نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا ہے بیڈمنٹن کے کھیل کے مقابلہ جات میں ملتان ڈویژن کی بوائز ٹیم نے ڈی جی خان ڈویژن

اور گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دی جبکہ بیڈمنٹن گرلز میں بھی ملتان ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو تین صفر سے ہرادیا

جبکہ ہاکی بوائز میں ملتان نے پہلے ڈی جی خان ڈویژن کو نو صفر سے شکست دی اور پھر فیصل آباف ڈویژن کو دو صفر سے شکست دی واضع رہے کہ فیصل آباد ڈویژن کو پہلی بار ملتان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

جبکہ ملتان ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن ہاکی گرلز کا میچ برابر رہاجبکہ دیگر کھیلوں میں بھی ملتان ڈویژن کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان ڈویژن اپنے کھلاڑیوں کے بہترین کارکردگی کی بدولت اچھی ہوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!