فٹ بال

پی ایف ایف نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پی ایف ایف نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی ویمنز فٹبال ٹیم کے اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ کوالیفائرز 29 جون سے 5 جولائی تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلے جائیں گے

اسکواڈ میں گول کیپرز: جنہ فاروقی، نشا اشرف، زینہ جیو را, ڈیفینڈرز میں عالیہ صادق، لیلہ بنارس، ماریہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی،

مڈفیلڈرز میں آمنہ حنیف، عزوہ چوہدری، مارشا ملک، رامین فرید، ثناء مہدی، سوہا ہیرانی،

فارورڈز میں انمول حرا، اقصیٰ مشتاق، اسرا خان، مریم محمود، نادیہ خان، زہمینہ ملک اور زلفیہ نذیر شامل ہیں۔

پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ موجود ہے ۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی، دوسرا مقابلہ 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا جبکہ آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف ہوگا۔

ان میچوں کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 جون سے 26 جون تک جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں لگے گا، جس کی نگرانی ہیڈ کوچ عدیل رزقی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!