قومی کرکٹرز کے سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا روز
قومی کرکٹرز کے سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا روز
لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا این سی اے کے کوچز کی نگرانی میں کھلاڑی مختلف سیشنز میں شریک
کیمپ کے پہلے روز کا پہلا سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل اور کھلاڑیوں نے رول سپیسیفک ٹریننگ اور ٹیکنیکل ریفائنمنٹ میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے جم سیشن کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس بھی کی۔
پہلے مرحلے میں جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں ابرار احمد، احمد دانیال، بابر اعظم، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
دوسرا مرحلہ 23 جون سے اور تیسرا مرحلہ 30 جون سے شروع ہو گا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کیمپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں کو نہ صرف فٹنس میں بہتری کا موقع فراہم کرے گا
بلکہ کھیل کے دیگر اہم پہلوؤں جیسے تکنیک، حکمت عملی اور ذہنی مضبوطی پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی۔عاقب جاوید کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ یہ کیمپ پاکستان کرکٹ کی طویل مدتی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو۔