باکسنگ
کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دی جائے ; باکسر عثمان وزیر
کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دی جائے :باکسر عثمان وزیر
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ رنگ میں جیت کے بعد انعامات کے اعلان سے متعلق انکشاف کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ باکسنگ دنیا کا سب سے مشکل ترین سپورٹس ہے ، یہ کھیل لوگ زیادہ دیر کھیل نہیں پاتے ، باکسنگ کے لیے آپ کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے حتیٰ کہ آپ ابلا ہوا کھانا کھا کھا کر غذاؤں کا ذائقہ ہی بھول جاتے ہیں۔
پاکستان کے اعلیٰ حکام سے کہنا چاہتا ہوں کہ کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دیں، سب کھلاڑیوں کو یکساں اہمیت اور انعامات ملنے چاہئیں۔ مجھ سے بھی بہتر باکسرز موجود ہیں
مگر انہیں کوئی سامنے لانے والا نہیں ہے ، میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہر ایک صوبے میں کم از کم ایک باکسنگ اکیڈمی ہونی چاہیے ۔